اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کی عبات گاہ پر ہونے ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد افغان عوام کے خلاف اس قسم کے حملوں سے کسی بھی طور پر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
واضح رہے کہ کل کابل میں سکھوں کی عبادتگاہ پر دہشت گردانہ حملے میں پچیس افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے جس کی ذمہ داری تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی۔
342